جہلم میں شرکاءسے خطاب پر نوازشریف کا چہرے اور ہاتھوں سے دلچسپ انداز میں تاثرات کا اظہار

جہلم میں شرکاءسے خطاب پر نوازشریف کا چہرے اور ہاتھوں سے دلچسپ انداز میں ...
جہلم میں شرکاءسے خطاب پر نوازشریف کا چہرے اور ہاتھوں سے دلچسپ انداز میں تاثرات کا اظہار

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ جہلم پہنچ چکا ہے جہاں وہ ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں تاہم جہلم پہنچنے پر نوازشریف نے عوام سے خطاب کی اور اس دوران انہوں نے انتہائی دلچسپ طریقے سے ہاتھوں کو اٹھا کر چہرے سے افسوس کے تاثرات کو ظاہر کیا جسے میڈیا نے پکڑ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف شرکاءسے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام ووٹ دے کر وزیراعظم کو منتخب کرتے ہیں اور پانچ معز ز جج اسے ۔۔۔نوازشریف نے اس جملے کے آخر میں انتہائی دلچسپ انداز میں اپنے ہاتھ اٹھائے اور چہرے سے افسوس کے تاثرات کا اظہار کیا جس پر پنڈال میں نعرے گونج اٹھے ۔

شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ مجھے اقتدار کا شوق نہیں ، میں اپنے گھر جا رہا ہوں بلکہ مجھے گھر بھیجا جا رہا ہے ، عوام نے مجھے منتخب کروا کر اسلام آباد بھیجا مگر اسلام آباد والوں نے گھر بھیج دیا ہے،پانچ معز ز ججوں نے کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کو بہ یک جنبش قلم ٹھکرا دیا گیا ہے ،کیا کوئی ایسا معز ز ججز ہے جو آئین اورقانون توڑنے والے ڈکٹیٹر کو گرفت میں لے سکے، عوام کے ووٹوں کی توہین کی جارہی ہے، عوام کو اپنے مینڈیٹ کا احترام کرانے کے لئے خود آگے بڑھنا ہوگا ، بہت جلد اپنا پروگرام اور ایجنڈہ آپ کے سامنے پیش کروں گا۔اپنے مینڈیٹ کا احترام کرانے کے لئے اہل جہلم کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : اسلام آباد