سندھ حکومت نے احتساب آرڈیننس 1999کا اطلاق ختم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سندھ حکومت نے احتساب آرڈیننس 1999کا اطلاق ختم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سندھ حکومت نے احتساب آرڈیننس 1999کا اطلاق ختم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ قانون سندھ نے صوبے میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کردیا گیا ہے جب کہ محکمہ قانون کی جانب سے آرڈیننس ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیرقانون سندھ ضیاالنجار کے کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل پر دوسری مرتبہ دستخط نہیں کئے تاہم اسمبلی نے نئے ایکٹ کی چھپائی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا اور نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں، تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گی۔

مزید : کراچی