کوئی مائی کا لال ہے جو پرویز مشرف پر ہاتھ ڈال سکے ؟ خواجہ آصف

کوئی مائی کا لال ہے جو پرویز مشرف پر ہاتھ ڈال سکے ؟ خواجہ آصف
کوئی مائی کا لال ہے جو پرویز مشرف پر ہاتھ ڈال سکے ؟ خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال ہے جو پرویز مشرف پر  ہاتھ ڈال سکے ؟ کوئی عدالت مشرف کے خلاف کارروائی کرے گی ؟سیکیورٹی کی وجہ سےنواز شریف کا جی ٹی روڈ کے قافلے کاسفر طویل ہو رہا ہے ، سکیورٹی خدشات کے باعث سکیورٹی اداروں نے نواز شریف کو پانچ یادس منٹ سے زیادہ نہ رکھنے کے لئے متنبہ کیا گیا تھا ،توقع ہے کہ نواز شریف کل رات  گوجرانوالہ میں قیام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کو رٹ فیصلہ دے چکی ہے اور اس عوامی مارچ کا قانونی فائدہ ہو تا تو نظر نہیں آ رہا ۔ہمارے ملک میں قانون کی اپنی ایک مثال ہے اوراس کا راستہ اپنی حیثیت رکھتے ہیں ، میں اپنے ملک کی عدالتی تاریخ کی بحث میں نہیں پڑوں گا اس پر ماضی میں بھی اعتراضات ہوتے رہیں اب بھی ہو رہے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ مستقبل میں نہ ایسے فیصلے آئیں اور نہ ہی ان پر تنقید ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست دان ہیں ہمارا حق ہے کہ ہم عوام میں واپس جائیں اور ان سے مینڈیٹ دوبارہ لے سکیں ۔ پارلیمنٹ ملک میں واحد ادارہ ہوتا ہے کہ جس کے پیچھے عوام کی سو فیصدحمایت ہوتی ہے اس کے علاوہ کوئی بھی ادارہ عوامی مینڈیٹ لے کر نہیں آیا ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کو رٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اسلام آباد سے نکلے تو سکیورٹی کے معاملے پر انہیں انتباہ دیا گیا کہ آپ اس طرح نہ نکلیں لیکن سیاسی طور پر ایسے فیصلے کرنے پڑھتے ہیں اللہ مالک ہے کچھ بھی نہیں ہو گا۔ آج صبح کہا گیا کہ رات کے اندھیرے میں سفر نہ کریں ،جہاں پر بات کر نی ہے وہاں پر پانچ سے دس منٹ تک روکنے کا کہا گیا ہے ۔ پھر اس پر عمل کرنا پڑا تھا سیکیورٹی کی وجہ سے سفر لمبا ہو رہا ہے جبکہ دنیا ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات میاں نواز شریف گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کی ہمشیرہ کے گھر میں قیام کر یں گیں ۔

مزید :

قومی -