جہلم کے نجی ہوٹل میں نوازشریف کے قیام کیلئے خصوصی طور پر نیا فرنیچر منگوایا گیا :نجی ٹی وی

جہلم کے نجی ہوٹل میں نوازشریف کے قیام کیلئے خصوصی طور پر نیا فرنیچر منگوایا ...

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی 7نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کے جہلم میں نجی ہوٹل میں قیام کیلئے کمرے کا فرنیچر خصوصی طور پر نیا منگوایا گیاہے تاکہ انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اس وقت جہلم میں جلسے کے شرکاءسے خطاب کرنے کے بعد نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں اور وہ کل صبح دس بجے لاہور کیلئے سفر دوبارہ شروع کریں گے ۔ہوٹل میں نوازشریف کے قیام کیلئے نیا فرنیچر اور ایئرکنڈیشنز منگوائے گئے ہیں ،یہ تمام سامان گجرات سے خصوصی طور پر منگوایا گیاہے ۔ہوٹل کے اردگرد سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ نوازشریف کا باورچی بھی ان کے ہمراہ ہوٹل میں ہی ہے جو کہ ان کے کھانے کا اہتمام کرتاہے ۔

مزید : جہلم