نوازشریف کل گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کےرشتہ دار کے گھر قیام کریں گے:نجی ٹی وی

نوازشریف کل گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کےرشتہ دار کے گھر قیام کریں گے:نجی ٹی ...
نوازشریف کل گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کےرشتہ دار کے گھر قیام کریں گے:نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کا مشن جی ٹی روڈ جاری ہے اور وہ اس وقت جہلم میں دوسرا پڑاو ڈال چکے ہیں تاہم کل صبح دوبارہ اپنا سفر شروع کریں گے اور گوجرانوالہ میں تیسرا پڑاو خرم دستگیر کے کسی رشتہ دار کے گھر پر ڈالیں گے جس کے انتظامات کر لیے گئے ۔

 نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ میاں نواز شریف کل رات وفاقی وزیر خرم دستگیر کے رشتہ دار کے گھر پر قیام کریں گے  جس کو پہلے سے خالی کرو ا لیا گیا ہے جبکہ ساتھی اراکین اسمبلی کی رہائش کے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔دوسری جانب خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جی ٹی روڈ کا قافلہ کل گوجرانوالہ پہنچے گااور وہ وہیں قیام بھی کریں گے ۔

مزید :

قومی -