ENVIRO الیکٹرانکس نے بچت کا حامل بہترین انورٹر اے سی متعارف کرا دیا

ENVIRO الیکٹرانکس نے بچت کا حامل بہترین انورٹر اے سی متعارف کرا دیا

لاہور(پ ر)گھریلو استعمال کی اشیاء، کنزیومر الیکٹرانکس اور بجلی کے زائد بلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ENVIRO نے مایہ ناز ڈی سی انورٹر سپلٹ اے سی متعارف کیا ہے جو موسم گرما میں بجلی کے اضافی بلوں سے نجات دلائے گا۔ ENVIROکے ڈی سی انورٹر سپلٹ اے سی اُن صارفین کا پسندیدہ انتخاب ہے جو کم قیمت میں زیادہ ٹھنڈک چاہتے ہیں۔یہ ایئر کنڈیشنر گرم اور ٹھنڈک خوبیوں کا حامل ہے جو موسم سرما اور گرما دونوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈی سی انورٹر ٹیکنالوجی کا حامل یہ ایئر کنڈیشنر 60 فیصد تک توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے۔

یہ ایئرکنڈیشنر نہ صرف کمروں کی اندرونی ساخت کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ یہ درجہ حرارت اور کم وولٹیج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اضافی تیز ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔اس انورٹر اے سی میں خاموشی کی ایک اضافی خوبی ہے جو صارفین کو بہترین نیند فراہم کرتی ہے۔

JWSEZ (سابقہ Ruba SEZ) کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سےENVIRO ایک ترقی پسند گلوبل انٹرپرائز زہے، جس کو بہترین کارکردگی کے پیش نظر عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے مانا جارہا ہے۔ مشینی ساخت ، استعمال میں آسان ،پاکستانی گھریلو اور ماحول کے مطابق اشیاء تیار جاتی ہیں۔

قابل معیاد وارنٹی کی حامل تمام ENVIRO مصنوعات پاکستان بھر میں بعد از فروخت سروس کے ساتھ دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لئے براہ کرم ویب سائٹ http://www.enviro.com.pk/about.php ملاحظہ کریں۔

مزید : کامرس