بزرگ پینشنرز کو واجبات کی ادائیگی ،اکاونٹنٹ جنرل پنجاب سے کارکردگی رپورٹ طلب

بزرگ پینشنرز کو واجبات کی ادائیگی ،اکاونٹنٹ جنرل پنجاب سے کارکردگی رپورٹ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پینشنرز کو پینشن کے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف درخواست پراکاونٹنٹ جنرل پنجاب سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کے روبروبزرگ پنشنرز کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ بزرگ پنشنرز کو پنشن ادا نہیں کی جا رہی۔عدالتی حکم پر اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کے قانونی مشیر عرفان احمد جنجوعہ نے بزرگ پینشنرز کو پینشن واجبات کی ادائیگی کا شیڈول عدالت میں پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ سال دو ہزار ایک کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کوطے شدہ فارمولا کے تحت پینشن اور واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ تمام پینشنرز کا نام کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا میں شامل کرنے کا عمل بھی جاری ہے جس کی وجہ سے بزرگ پینشنرز کو آنے پیش آشنے والی مشکلات میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔عدالت نے دوسرے مرحلے کے تحت اسی سال سے زیادہ عمر کے بزرگ پینشنرز کو دوہری پینشن کی ادائیگی کا شیڈول عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26اگست تک ملتوی کر دی۔

 

مزید : علاقائی