چانٹک دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گیا

چانٹک دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گیا
چانٹک دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گیا

  

دبئی(طاہر منیر طاہر) ڈارون کا نظریہ تھا کہ انسان پہلے بندر ہی تھا جو بعد میں تہذیب یافتہ ہوکر انسان بن گیا۔ بندروں کی بہت سی اقسام میں سے ایک قسم اوررانگوٹان ORANGUTAN بھی ہے جو بے حد ذہین سمجھی جاتی ہے۔ CHANTEK چانٹک اورانگوٹان وہ پہلا APE بندر تھا جس نے ”امریکی سائن زبان “ سیکھی۔ وہ اسی زبان میں بات کرتا اورسمجھتا ۔ یہ بندر کالج اور یونیورسٹی بھی گیا۔ اس قدر سمجھدارتھا کہ اپنے کمرہ کی خود تزائین و آرائش کرتا جبکہ ڈرائیور کے ساتھ خود اپنا پسندکے ریسٹورنٹ پر بھی چلا جاتا تھا۔ گزشتہ روز 39 سالہ CHANTEK دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ اٹلانٹا زو میں مرنے والے اس بندر نے اپنی چھوٹی سی فیملی بھی چھوڑی ہے، بندر کی فیملی اس کے ساتھ کام کرنے والے سائنس دان اور تحقیقاتی ٹیم بھی بے حد اواس ہے۔

مزید : عرب دنیا