جشن آزادی کے موقع پر موسم کیسا رہے گا? عمران خان کی حلف برداری سے قبل ہی محکمہ موسمیات بھی میدان میں آ گیا، خوشیاں دوبالا کر دیں

جشن آزادی کے موقع پر موسم کیسا رہے گا? عمران خان کی حلف برداری سے قبل ہی ...
جشن آزادی کے موقع پر موسم کیسا رہے گا? عمران خان کی حلف برداری سے قبل ہی محکمہ موسمیات بھی میدان میں آ گیا، خوشیاں دوبالا کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گرمی و حبس سےپریشان لاہوریئے خوش ہوجائیں، جشن آزادی پر موسم بھی جشن منائے گا۔ محکمہ موسمیات نے 14 اگست کے روز خوشگوار موسم کی نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق آزادی کا جشن ہوتو  خوشی کے نغمے، بے خودی کے ترانے، سازو آواز کے جادو، دھنک کے رنگ، خوشبوؤں سے بھرے گل وگلزار سب کم پڑ جائیں مگر جب بات خوشگوار موسم پر آجائے توہر خوشی کا رنگ چوکھا، مستی دوبالا اور امیدوں کے رنگ میں رنگی ہر ادا اور ہر ترنگ امر ہو جاتی ہے،  اس بار آزادی کا جشن نئی امیدوں اور نئے عہدو پیماں کے ساتھ تبدیلی کی گونج اور برکھا رت کی ہمراہی میں منایا جائیگا۔ موسمیاتی جا ئزوں اور پیش گوئیوں کے مطابق 14 اگست کوموسم خوشگوار رہے گا، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جو یقینی طور پر جہاں اکہتر ویں جشن آزادی کو یادگار بنائے گا وہیں نئی نسل پرپاکستان کی صورت برسنے والی ابر رحمت کو بھی منکشف کرے گا۔

مزید :

قومی -