سی ڈی اے کا سابق پارلیمنٹیرینز سے سرکاری رہائش گاہیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابق پارلیمنٹیرینز سے رہائشں گاہیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو خط لکھ دیا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق پارلیمنٹیرینز کو رضاکارانہ طور رہائشیں خالی کرنے کا کہا گیا،کچھ پارلیمنٹیرینز نے رہائشیں خالی نہیں کیں ۔ آج جمعہ کے روز رہائشیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے, آپریشن کے دوران وفاقی پولیس اور مجسٹریٹ کی خدمات مہیا کی جائیں ۔