کامیابی طویل سفر کے بعد ہی حاصل ہو تی ہے:آئینہ

کامیابی طویل سفر کے بعد ہی حاصل ہو تی ہے:آئینہ

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل آئینہ نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیامیرے پاس پیار ،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ آئینہ نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں میرا موجودہ مقام محنت اور جنون کا نتیجہ ہے۔وہ وقت دور نہیں جب میں فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر نام کمانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

ایک سوال کے جواب میں آئینہ نے کہا کہ ماڈلنگ میرا شوق جبکہ اداکاری میرا جنون ہے ۔منزل کوپانے کے لئے محنت اور لگن سے کام جاری ہے۔میں باتوں پر نہیں عمل پر یقین رکھنے والی لڑکی ہوں میں جب بھی کوئی خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر پانے کی کوشش کی ہے۔

مزید : کلچر