سٹیج ڈراموں میں جدت لانے کی ضرورت ہے:عامر سوھنا

سٹیج ڈراموں میں جدت لانے کی ضرورت ہے:عامر سوھنا

لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین عامر سوھنا نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں میں جدت لانے کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے سٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح سٹیج ڈرامے میں بھی کچھ نیا کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چیلنجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں۔ ہماراسٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔عامر سوھنا نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لئے ہوئے ہے مگر سٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے۔

مزید : کلچر