جشن آزادی کے حوالے سے میوزیکل شوز کرنے کے لئے مظہرراہی امریکہ پہنچ گئے
لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار گلوکار مظہرراہی میوزیکل شوزمیں پرفارم کرنے کے لئے امریکہ پہنچ گئے۔ مظہر راہی گذشتہ روز امریکہ پہنچے ہیں جہاں پروہ منعقد کیئے جانیوالے مختلف شوزمیں پرفارم کرینگے۔ان کے ہمراہ معروف بھارتی گیت ’’لونگ لاچی‘‘ گانے والی گلوکار منت نور بھی ان شوزمیں پرفارم کرینگی جبکہ دیگر پاکستانی گلوکار جن میں ملائکہ فیصل،فرح لعل،اللہ رکھا پیپسی،نبیل شوکت اور کومل رضوی شامل ہیں وہ بھی ان کے ہمراہ پرفارم کرینگی۔ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مظہرراہی نے بتایاکہ شوز کا یہ سلسلہ کل سے جاری ہوگا اور 30 اگست تک جاری رہے گا ان شوزمیں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ بھارت و دیگر ممالک سے بھی شائقین شریک ہوں گے۔