نئے آنیوالوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرنی چاہئے:روز بٹ

نئے آنیوالوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرنی چاہئے:روز بٹ

لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل روز بٹ نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کا راستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے سینئرز کی رہنمائی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور میں بھی اپنے جونیئرز کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین کی اپنی اپنی شہرت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں دونوں میں کامیاب رہی ہوں ۔اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ،ان لوگوں کو آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے۔روز بٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

میں ان دنوں ماڈلنگ اور فلم دونوں شعبوں میں مصروف ہوں میری زیر تکمیل فلم ’’پلے بوائے‘‘جلد عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔’’پلے بوائے‘‘میں ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔

مزید : کلچر