پاکستانی موسیقی کوہر جگہ پروموٹ کرتا ہوں،نزاکت علی خان

پاکستانی موسیقی کوہر جگہ پروموٹ کرتا ہوں،نزاکت علی خان

لاہور(فلم رپورٹر) ایک عرصہ سے یورپ اور خلیجی ممالک میں پاکستانی موسیقی اور کلچر کو پروموٹ کر نے کے لئے پروگرام کرتا ہوں جن میں پاکستان کے علاوہ بھارت کے بھی معروف سنگرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب میوزک گروپ کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکے ، امریکہ ، قطر، دبئی سمیت دیگر یورپی اور خلیجی ممالک میں کامیاب میوزک شوکر چکا ہوں جن میں اد ت نارائن، کمارسانو، الکا یاگنک، کویتا کرشنا مورتی، سونونگھم، شان،میکا سنگھ ،راحت فتح علی خان، سجاد علی، حمیرا ارشد،سائرہ نسیم اور معروف غزل گائیک غلام علی جیسے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں قطر میں میوزک کنسرٹس کر رہا ہوں جن میں معروف سنگرز کے علاوہ مقامی گلوکار بھی پرفارم کر رہے ہیں۔ نزاکت علی خان نے کہا کہ قطر کے بعد دبئی ، یوکے اورامریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی پروگرام شیڈول ہیں جن میں بولی و ڈ اور لولی وڈ کے معروف فنکار پرفارم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام آرگنائز کرنے کے علاوہ خود بھی طبلہ نواز ہوں اوربہت سے معروف سنگرز کے ساتھ سنگت کرچکاہوں۔

مزید : کلچر