افشاں زیبی کی 4 زبانوں پر مشتمل البم کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز

افشاں زیبی کی 4 زبانوں پر مشتمل البم کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکارہ افشاں زیبی نے چار زبانوں پر مشتمل البم’’عشق‘‘ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز کردیا،عید پر ریلیز کیا جائے گا ان دنوں افشاں زیبی اپنے چار زبانوں پر مشتمل نئے البم کی ویڈیو ریکارڈنگ میں مصروف ہوچکی ہیں۔ افشاں زیبی نے بتایاکہ اس البم میں انہوں نے 12 گانے شامل کیئے ہیں جو سندھی،سرائیکی اردو اور پنجابی زبانوں پر مشتمل ہیں اس البم کی موسیقی عرفان سموں نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری سید ساگر شاہ کی لکھی ہوئی ہے اس البم کی ویڈیو ڈائریکشن علی گل روہوجو دے رہے ہیں۔

اور اس کے ویڈیو پروڈیوسر شاہد روہوجو ہیں۔افشاں زیبی نے بتایاکہ انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا البم ان کے پرستاروں کو بہت زیادہ پسند آئیگا کیونکہ اس میں انہوں نے ہر زبان اور ہر مکتبہ فکر کی پسندکو مدنظر رکھا ہے۔افشاں زیبی نے مذید بتایاکہ ان کا یہ البم عید سے قبل کراچی کی ایک معروف کمپنی ملک بھرمیں ریلیز کرے گی اور اسے سوشل میڈیا پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

مزید : کلچر