شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ’’پاکستان کو عزت دو‘‘ آج شروع ہوگا

شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ’’پاکستان کو عزت دو‘‘ آج شروع ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں ’’پاکستان کو عزت دو‘‘ ڈرامہ آج 10اگست سے شروع ہوگاجس کے ڈائریکٹر ،رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ کاسٹ میں انیشاء خان ، اقرا ء چوہدری، سرفزاز وکی، گڈو کمال ،مختار چن،وسیم پنوں،رضی خان،ساجد پیاراو دیگر فنکار شامل ہیں ۔ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر خصوصی کھیل پیش کرنے جا رہا ہوں جو شائقین بے حس پسند کریں گے۔’’پاکستان کو عزت دو‘‘منفردکہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جس کو شائقین کے لئے دلچسپ بنانے کے لئے بہترین فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس ڈرامہ کے لئے جدید اور دیدہ زیب سیٹ لگایا گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے کبھی بھی معیار کے مقابلہ میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔میری کوشش ہوگی کہ اس ڈرامہ کو بھی لوگ میرے سابقہ ڈراموں کی طرح پذیرائی عطاء کریں۔اس ڈرامہ میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں گے۔

مزید : کلچر