سلمان خان کی مدد سے بستر مرگ پر پڑی اداکارہ صحت مند

سلمان خان کی مدد سے بستر مرگ پر پڑی اداکارہ صحت مند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس 2 مارچ کو بولی وڈ کی ماضی کی اداکارہ 44 سالہ پوجا ڈڈوال نے بستر مرگ سے دبنگ ہیرو سلمان خان کو علاج کے لیے اپیل کی تھی۔اداکارہ نے ممبئی کے ہسپتال شودی ہسپتال سے سلمان خان کو ویڈیو پیغام کے ذریعے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں، تاہم اب انہیں پتہ چلا ہے کہ انہیں ٹی بی لاحق ہوگیا۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ بیماری کی وجہ سے جہاں انہیں اپنے قریبی رشتہ دار چھوڑ کر چلے گئے، وہیں ان کے شوہر نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔اداکارہ کے مطابق اس وقت ان کے پاس ایک چائے پینے کے پیسے تک نہیں، اس لیے مجبور ہوکر وہ سلمان خان کو مالی مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سلمان خان نے ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔سلمان خان کے مطابق انہوں نے اپنی سماجی تنظیم ‘بیئنگ ہیومن’ کو پوجا ڈڈوال کے تمام اخراجات اٹھانے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔نشریاتی ادارے ‘ممبئی مرر’ کی رپورٹ کے مطابق پوجا ڈڈوال نہ صرف صحت مند ہوگئی ہیں بلکہ ان کا وزن بھی 20 کلو بڑھ چکا ہے۔صحت مند ہونے پر پوجا ڈڈوال نے جہاں ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا، وہیں انہوں نے سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر وہ ان کی مدد نہ کرتے تو وہ مر جاتیں۔اداکارہ نے اپنی بیماری کی تکلیفوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ مارچ میں ٹی بی کے علاج کے لیے ہسپتال داخل ہوئیں تو انہیں شدت سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ مر جائیں گی۔پوجا ڈڈوال کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق ماضی کی اداکارہ اب بالکل ٹھیک ہے، تاہم انہیں مزید ایک ماہ تک دوائیاں لینی پڑیں گی۔

مزید :

کلچر -