انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 345ہو گئی ، ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 345ہو گئی ، ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

جکارتہ (این این آئی) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خوفناک زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد345 ہو گئی، سونامی کے خوف سے پہاڑوں کا رخ کر نے والے افراد ابھی تک نیچے اترنے سے ڈرتے ہیں، مکانات منہدم ہونے کے باعث ایک لاکھ چھپن ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث زخیموں کیلئے عارضی ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشا کے جزیرے لومبوک میں6.9شدت کے زلزلے کے بعد وہاں کے رہائشی سونامی کے ڈر سے ابھی تک پہاڑیوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، ساحلی علاقے جو سیاحوں سے بھرے ہوتے تھے، وہاں اب ہو کا عالم ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث زخیموں کیلئے عارضی ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر