چیک فوجیوں کی نعشیں خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان سے واپس آبائی وطن پہنچ گئیں

چیک فوجیوں کی نعشیں خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان سے واپس آبائی وطن پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پراگ(این این آئی)مشرقی افغانستان میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے چیک جمہوریہ کے تین فوجیوں کی لاشیں ایک خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے پراگ پہنچا دی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پراگ ایئر پورٹ پر ان تابوتوں کے پہنچنے پر فوجی دستوں نے انہیں خصوصی سلامی دی۔ اس سوگوار فوجی تقریب میں ملکی صدر میلوس زیمان، وزیراعظم آندرے بابیس اور دیگر اعلیٰ حکومتی اور فوجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ جہاز کے لینڈ کرتے وقت پورے ملک کے گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔ ان فوجیوں کے سوگ میں دو منٹ بیس سیکنڈ تک سائرن بھی بجائے جاتے رہے۔

ملکی وزارت دفاع نے ان تینوں فوجیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -