شمالی کوریا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، صدر ٹرمپ

شمالی کوریا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اگلی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی پیداواری افزائش میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو جرسی میں کاروباری راہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری طور پر عدم مسلح ہونے کی صورت حال پر گفتگو میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے دکھائی دیے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے ہم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے بہت اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ یہ بہت برسوں سے جاری تھے ۔ میرا خیال ہے کہ ہم وہاں سے تین ماہ قبل واپس ہوئے تھے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی رفتار تیز کیوں نہیں ہے۔ تو وہ اس بارے میں چالیس سال سے کام کررہے تھے ۔میں تین ماہ قبل وہاں سے آیا ہوں ۔ تو ہم وہاں سے اپنے یرغمال واپس لے آئے ہیں۔ جاپان کی فضا پر مزید میزائل نہیں اڑ رہے اور مزید کوئی راکٹ نہیں اڑ رہے، کوئی جوہری تجربے نہیں ہورہے اور ہمارے شمالی کوریا کے ساتھ اچھے تعلقا ت ہیں۔ اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ کیسے آگے چلتا

مزید : عالمی منظر