بلدیاتی نمائنددوں کو ایک ارب 91کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

بلدیاتی نمائنددوں کو ایک ارب 91کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ڈپٹی مئیرز، چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ ممبرز کو ایک ارب 91کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 1ارب 91کروڑ کے خطیر فنڈز ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ ممبرز کی ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہونگے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خزانے سے ڈپٹی مئیرز کو پانچ پانچ کروڑ کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔274یونین کونسلز کو فی کس 50لاکھ جبکہ 45 ڈسٹرکٹ ممبرز کو فی کس 20لاکھ روپے ملیں گے۔ ڈپٹی میئرز اور لیگی چیئرمینوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ممبران بھی ترقیاتی پیکج سے برابر مستفید ہونگے۔ یوسی چیئرمین، ڈسٹرکٹ ممبرز لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور متعلقہ زونل ڈپٹی میئرز اور کو ترقیاتی کاموں کی اسکیمیں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔یونین کونسلز اور ڈسٹرکٹ ممبرز کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی منظوری حالیہ بجٹ اجلاس میں لی گئی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو سڑکوں، گلیوں اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر کے لیے ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1