پری میڈیکل اور انجینئرنگ کے لئے سپورٹس کی بنیاد پر داخلے بند

پری میڈیکل اور انجینئرنگ کے لئے سپورٹس کی بنیاد پر داخلے بند

لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے مختلف سرکاری و نجی کالجوں میں سپورٹس کی بنیادپر داخلوں کی پالیسی تبدیل کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجوں کی انتظامیہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی کالجوں میں سپورٹس کی بنیاد پر فرسٹ ائیرمیں داخلے صرف آرٹس گروپ کے امیدواروں کے ہونگے جبکہ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل میں داخلہ لینے والے امیدواروں کو صرف اور صرف تعلیمی معیار پر آنا ہوگا مراسلے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ فرسٹ ائیرمیں سپورٹس کی بنیاد پر داخلے صرف وہی طلباء وطالبات لے سکیں گے جن کی مختلف کھیلوں میں پوزیشنز نمایاں ہونگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1