ڈرگ کورٹس میں موثر شکایات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

ڈرگ کورٹس میں موثر شکایات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ز یرِاہتمام"ڈرگ کورٹس میں موثر کمپلینٹ لاؤ نچنگ"کے حوالے سے یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام ادارے کے دفترجوہر ٹاؤن میں کیاگیا۔ورکشاپ کا مقصد قانونی حوالہ سے فیلڈ فورس کی تعمیری صلاحیتوں کی استعدائے کارمیں اضافہ کرنا تھا تاکہ کیسز میں درپیش پیچیدگیوں سے نبردآزما ہو کر ایک موثر ریگولیٹر کا کردار نبھایا جا سکے۔اس ضمن میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈفاورق بشیر بٹ نے شرکا کو ڈرگ کورٹ کیسز میں موجود قانونی نکتوں اور اعتراضات کے متعلق آگاہ کیا اور ان سے قانونی طور پر نمٹنے کے لیے موثر حکمتِ عملی بنانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں عدالتی کیس رپورٹنگ اور لاؤنچنگ کے طریقہ کار پر بھی ایک جامع لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ دیگر لیکچرر اسپیکرز میں ڈاکٹر ذیشان دانش (ممبر ڈرگ کورٹ) اور غلام رسول نورموجود تھے۔ جنہوں نے کیسز میں شواہد اور رپورٹنگ کے عملی عوامل پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پراسیکیوشن اور کیسز کو کمزور کر دینے والے عوامل پر بھی گفتگو کی گئی۔ ورکشاپ کے پہلے مرحلہ میں راولپنڈی ڈویژنز کے ڈرگ انسپکٹرز اور سیکرٹریزڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ مدعو تھے۔