این او سی کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلافکارروائی ہو گی

این او سی کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلافکارروائی ہو گی

لاہور(جنرل رپورٹر)ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ کھالیں اکٹھی کرنے والے اور کھالیں خریدنے والے کھالوں کا پورا ریکارڈ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں، مدارس اور این جی اوز سے کھالیں خریدنے والے ضلعی انتظامیہ کا این او سی دیکھ کر کھالیں خریدیں اورکھالیں خریدنے والے اپنا ریکارڈ مکمل رکھیں۔ انہو ں نے کہا کہ تنظیمیں قربانی کی کھالوں کا پورا ریکارڈ رکھیں اورعید کے تینوں دن کھالیں اکٹھی کرنے اور اس سے حاصل ہونے والے پیسے کا ڈیٹا مرتب کر یں جبکہ ڈیٹا ضلعی انتظامیہ لاہور اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو جمع کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر این او سی کے کھالیں اکٹھی کرنے پر سخت کاروائی ہو گی اور اے سی صاحبان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کاروائی کریں گے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ کالعدم اور واچ لسٹ میں شامل تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس ضلعی انتظامیہ کا این او سی دیکھ کر تنظیموں کو کھالیں دیں۔

کھالیں

مزید : میٹروپولیٹن 1