پیپلز پارٹی آئینی حدود میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کررہی ہے

پیپلز پارٹی آئینی حدود میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کررہی ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہ کر ہی دھاندلی زدہ الیکشن کروانے پر الیکشن کمیشن کے دفاترز کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرے کررہی ہے آج الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے کیونکہ اس نے الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کے لئے کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کئے تھے ان کی وجہ سے جیتنے اور ہارنے والی سب پارٹیاں ہی آج سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود الیکشن کمیشن اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو ماننے کے لئے تیار ہی نہیں ہے اور اب بھی اس کی ڈھٹائی سمجھ سے بالا تر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے رات کو پیپلز پارٹی جیت رہی تھیں وہاں سے صبح ہوتے ہی ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہروادیا گیا

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1