خیبر پختونخواہ کے عوام نے تمام پراپیگنڈے مسترد کر دیے

خیبر پختونخواہ کے عوام نے تمام پراپیگنڈے مسترد کر دیے

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان ایسے عوامی نمائندوں کو آگے لا رہے ہیں جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ عوام کی خدمت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے لئے محمود خان کی نامزدگی بہترین انتخاب ہے کے پی کے میں عوام نے جس طرح تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور دوسری دفعہ خدمت کو موقع دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تحریک انصاف پچھلے دور سے بہتر کے پی کے عوام کو ڈلیور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عوام نے مخالفین کے تمام منفی پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا اور تحریک انصاف کو واضح مینڈیٹ دے کر مخالفین کے منہ بند کر دیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1