ملک وقوم کے روشن مستقبل کا سویرا اب طلوع ہورہاہے

ملک وقوم کے روشن مستقبل کا سویرا اب طلوع ہورہاہے

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل(ر)راحیل شریف لورزفورم جاوید اقبال بٹ نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا فلاپ شو اس امر کی عکاسی کررہاہے کہ عوام کرپٹ ٹولے کو مسترد کرچکے ہیں ملکی مفادات کے متصاد م سیاست کرنے والی جماعتیں گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک وقوم کی ترقی کے راستے مسدود کیئے ہوئے تھیں ملک وقوم کے روشن مستقبل کا سویرا اب طلوع ہورہاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف تنقید کے نشتر چلانے والوں کو عوام سمندر برد کردیں گے ملک وقوم کے محافظ اداروں کے خلاف الزامات بیہودہ طرزسیاست ہے ۔

جاوید اقبال بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1