جشن آزادی کی تیاریوں عروج پر ، بازاروں میں خصوصی سٹال سج گئے

جشن آزادی کی تیاریوں عروج پر ، بازاروں میں خصوصی سٹال سج گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سروے رپورٹ:دیبا مرزا : تصاویر : ذیشان منیر)صوبا ئی دارالحکو مت کے تمام چھوٹے اوربڑے بازاروں میں جشن آزادی کی منا سبت سے سٹا لز سج گئے ۔لاہور کے سب سے بڑے با زار ’’اردو بازار‘‘ میں ہر طرف سرسبز رنگ کے قومی جھنڈے لہرا نے لگے۔بچے بڑے بو ڑ ھے اور عورتیں چودہ اگست کی منا سبت سے خریداری کر تی دکھا ئی دیتے ہیں ،انارکلی، اچھرہ ،لبرٹی ،کریم مارکیٹ میں جشن آزادی کے دن کو منا نے کے لئے کپڑے ،ٹی شرٹس اور دیگر لوازمات جگہ بہ جگہ لگے دکھا ئی دیتے ہیں ۔ سروے کے دوران اس دن کو منا نے کے لئے خریداری کے لئے آئے بچوں کا جوش اور ولو لہ دیکھنے کے قابل تھا ،خواتین بھی کسی سے پیچھے نظر نہیں آئیں ،سبز رنگ کی خوبصورت ہلا لی پرچم والی کرتیاں اور ٹراوزرکو بھا ؤ تا ؤ کرواتے ہو ئے لیتے دکھا ئی دیں جبکہ بزرگ حضرات بھی اپنی موٹر با ئکس پر پاکستان کا پر چم بڑے فخر سے لگوا تے دکھا ئی دیتے ہیں ۔ چودہ اگست کی خریداری کے لئے آئے ہو ئے شازیہ بی بی ، احسان ،عمر ،شوکت ۔محمد احسن ، بابا تاج نے ’’روزنا مہ پاکستان ‘‘ کے سروے میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چو دہ اگست کا دن ہمارا قو می دن ہے اور اس دن کو ہمیں جو ش و خروش اور ولولے سے منا نا چا ہیے ،انہو ں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے یہ دن ہمیں بڑی قربا نیوں کے بعد لے کر دیا ہے اگر وہ ہمارے لئے اپنے جان ومال اور عزت کی قربا نیا ں نہ دیتے تو آج ہم آزاد فضا میں سا نس نہ لے رہے ہو تے ،انہو ں نے کہا کہ اس اب ہم سب کو مل کر یہ عہد کر نا چا ہے کہ ہم اپنی آخری سا نسوں تک اس ملک کی حفا ظت کر یں گے ۔ شازیہ،اقرا،اور ثمرہ نے بتا یا کہ آج ہم اپنے بچوں کے ساتھ جشن آزادی کو منا نے کے لئے خریداری کر نے آئی ہیں انہو ں نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اس دن کے مقصد کے حوالے سے آگا ہی دیں۔انہو ں نے کہا کہ آئیں ہم سب اس دن مل کر یہ وعدہ کریں کہ ہم اپنی آخری سا نسوں تک اس ارض پا ک کی حفا ظت کر یں گے ۔
آزادی ،سٹال