داخلوں کی بڑھتی ہو ئی شرح،پنجاب کالج کے کیمپسز کی تعداد میں اضافہ

داخلوں کی بڑھتی ہو ئی شرح،پنجاب کالج کے کیمپسز کی تعداد میں اضافہ

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز کی طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور بہترین سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے اپنی الگ پہچان ہے۔ تمام شہروں میں قائم پنجاب کالج کیمپسز جدید سہولیات سے لیس ہیں جو نہ صرف طالب علموں کی تعلیمی پیاس بجھانے میں مدد گار ہیں بلکہ ان کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے والدین اورطلباء وطالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔ہرسال داخلوں کی بڑھتی ہوئی شرح سے کیمپسز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور اس سال لاہور میں دو نئے کیمپسز کا افتتاح کیا گیا ھے جن میں پنجا ب کالج گلبرگ اور پنجاب کالج ریواز گارڈن شامل ہیں دونوں کیمپسز تمام جدیدسہولیات سے مزین ہیں اور ان میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ھے ۔ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے داخلوں کے حصول کے لئے اِن کیمپسز کا رخ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1