دھاندلی زدہ انتخابات تحریک انصافکا راستہ نہیں روک سکتے،اشرفجلالی

دھاندلی زدہ انتخابات تحریک انصافکا راستہ نہیں روک سکتے،اشرفجلالی

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے ٹکٹ ہولڈرز اور مجلس شوریٰ کا نہایت اہم مشترکہ اجلاس مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ہوا ۔ جس میں الیکشن کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اورغور وخوض کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اجلاس کی صدارت کی ۔جبکہ اراکین شوریٰ نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا دھاندلی زدہ انتخابات سے ہمارا راستہ روکنے والے بالآخر ناکام ہوں گے ان شاء اللہ تحریک لبیک اسلام ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔کارکن ابھی سے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردیں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے بننے والی حکومت استحکام نہیں لا سکے گی۔عمران خان نے کل کچھ اصولوں کی وجہ سے جن لوگوں کو ٹھکرایا تھا آج حکومت بنانے کے چکر میں انہی سے تعاون کی بھیک مانگ کر خود ہی اپنے اصولوں کو دفن کر دیا ہے دوسری طرف مجلس عمل ن لیگ اور پیپلز پارٹی جیسی جماعتوں کے غیر فطری اپوزیشن اتحاد میں قوم کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ لوگ ان لوگوں کا سوائے مفادات کے کوئی نظریہ نہیں ہے اجلاس میں مفتی محمد عابد جلالی ،مفتی محمد مختار علی رضوی،صاحبزادہ محمد ذکاء اللہ رضوی،صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی،ڈاکٹر محمد اسلم جلالی ،صاحبزادہ محمد حامد رضا گوندل،مفتی محمد زمان جلالی ، صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،ڈاکٹر آصف علی جلالی ، علامہ فیض سلطان رضوی،علامہ محمد شکیل قادری ، حافظ محمد وقاص ،چوہدری محمد اکبر آرائیں،قاضی محمد عبد الحفیظ،محمد ماجد عدالت بٹ،رانا دلشاد حسین،حاجی لیاقت علی مانگٹ ، چوہدری محمد نصر وڑائچ،حاجی ذوا لقرنین کھچی ، ملک محمد سرفراز،محمد اکرام بابر،چوہدری شاہد محمود نمبردار ، محمد ندیم خاں ایڈوکیٹ،میجرریٹائرڈ محمد ظہیر،علامہ محمد سلامت علی چشتی،چوہدری محمد امداد اللہ تارڑ،محمد افضل انصاری دیگر نے شرکت کی۔

اشرف جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1