ایوان کارکنان میں طلبہ و طالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ

ایوان کارکنان میں طلبہ و طالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ

لاہور(جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں 71ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض سید علی نصیب اور علی عباس جعفری نے انجام دیے۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں سیدہ ہادیہ ہاشمی نے اول‘ الوینہ علی خان نے دوئم ، خضریٰ اعوان اور حنا اظہر نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ مومنہ ہمائل اور فروا ملک کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پرائمری سیکشن کے طلبہ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں محمد حسن خان نے اول اور بلال اکبر نے دوئم پوزیشن حاصل کی ۔ ہائی سیکشن کے طلبہ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں عمار شاہد نے اول‘ محمد ابتسام نے دوئم ، محمد عمر شاہد نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں نبیہہ محمود نے اول‘ ماہم اسلم نے دوئم ، سجل فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ کائنات عامر، زونیرہ ذوالفقار اور چمن کائنات کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں عائشہ رشید نے اول‘ ثوبیہ جمال نے دوئم ، سحرش خان نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ربیعہ سلیم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ کالجز کے طلبہ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں نذر عباس نے اول‘ علی رضا نے دوئم ، سلمان سجاد نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1