کینیڈا میں جاری راجرز کپ ٹینس ویمنز ڈبلز میں پلسکووا اور جارجرز نے پہلا مرحلہ عبور کر لیا
مونٹریال (اے پی پی) کیرولینا پلسکووا اور جولیا جارجز نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی کیرولینا پلسکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار جولیا جارجز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلینا سویتولینا اور سیواستووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔