یونیک جشن آزادی انٹر سکول بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کاانعقاد

یونیک جشن آزادی انٹر سکول بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کاانعقاد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام 71ویں یونیک جشن آزادی انٹر سکول بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی جمنازیم میں کیا گیا جس میں بیڈ منٹن کے مقابلوں میں کانونٹ سکول کی طالبہ امل نے یونیک سکول کی کی طالبہ مناہل کو شکست دے کر چیمپئین شپ جیت لی ۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں لاہور گرائمرسکول کی فرنیہ نے بیکن ہاؤس سکول کی کلثوم کو شکست دے کر چیمیین شپ اپنے نام کر لی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی اورریکٹریونیک گروپ پروفیسر امجد علی خاں تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خاں نے کہا کہ یونیک گروپ گزشتہ 31برسوں سے نہ صرف نصابی حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ وہ کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی نے کہا کہ ملک میں کھیل کے فروغ کے لئے بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہیں اوراس حوالے سے یونیک گروپ کی جانب سے 71ویںیونیک جشن آزادی انٹر سکول بیڈ منٹن اینڈ ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔تقریب کے اختتام پر سیکرٹری پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی نے جیتنے والی طالبات میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ میں کل آٹھ سکولوں نے حصہ لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی