گلگت بلتستان میں راما پولو فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

گلگت بلتستان میں راما پولو فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

گلگت (آئی این پی)گلگت بلتستان میں تین روزہ راما پولو فیسٹیول (آج)جمعہ کو استور میں شروع ہو گا۔گلگت میں چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں فیسٹیول کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔دیامیر ڈویژن کے کمشنر سید عبدالوحید شاہ نے پولو فیسٹیول کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر کہنا تھا کہ ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جن میں دو ٹیمیں استور سے جبکہ دیگر ٹیمیں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے شریک ہوں گی۔گلگت بلتستان میں مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے راما میں ثقافتی شو بھی منعقد کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی