ڈی کوک کے ون ڈے میچز میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل

ڈی کوک کے ون ڈے میچز میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل

کینڈی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 94 اننگز کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کئے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز بھی جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 81 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، ویون رچرڈز نے 88، جوروٹ نے 91، ویرات کوہلی اور ڈیوڈ وارنر نے 93، 93 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، ڈی کوک 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے 12ویں جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے جیک کیلس 11550 رنز بنا کر سرفہرست ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی