فخر زمان نے پی سی بی ایوارڈ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے نام کر دیا

فخر زمان نے پی سی بی ایوارڈ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے نام کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے دیا گیا بہترین کا رکردگی کا ایوارڈ سانحہ اے پی ایس کی شہداء کے نا م کر دیا ۔فخر زمان کا کہنا ہے کہ قوم کے اصل ہیرو آرمی پبلک سکول کے طلبہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس پر انہوں ایوارڈ دینے پر پاکستان کر کٹ بور ڈ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ یہ ایوارڈ سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلبہ کے نام کر تے ہیں اور یہ ایوارڈ خود پشاور میں جاکر سکول انتظامیہ کے حوالے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمبھتاہوں کہ قوم کے حقیقی ہیرو ہم نہیں ہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے حصول تعلیم کے لےئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی