گراؤنڈزمین مک ہنٹ کیلئے لارڈز ٹیسٹ آخری ذمہ داری

گراؤنڈزمین مک ہنٹ کیلئے لارڈز ٹیسٹ آخری ذمہ داری

لندن (یواین پی) مڈل سیکس کولٹس کے سابق وکٹ کیپر مک ہنٹ کیلئے انگلینڈ اور بھارت کے مابین لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ بطور ہیڈ گراؤنڈزمین آخری ذمہ داری ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لیں گے۔ انہوں نے 1969ء میں گراؤنڈ اسٹاف کا حصہ بننے کے بعد 49 سال تک تاریخی وینیو پر وکٹوں کی تیاری کے فرائض نبھائے اور 33سال تک ٹاپ پوزیشن پر کام کیا۔ طبی مسائل کے شکار مک ہنٹ کا کہنا ہے کہ جانفشانی سے اپنا کام کیا تاہم ٹیسٹ میچز سے لطف اندوز نہیں ہو رہے لہٰذا اب ان کی رخصتی کا وقت آگیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی