کوسل پریرا کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

کوسل پریرا کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

کینڈی (اے پی پی) سری لنکن کرکٹر کوسل پریرا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے18ویں سری لنکن کھلاڑی بن گئے ہیں۔، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں 51 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے کیریئر کے 77ویں میچ میں 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا جس میں ان کی تین شاندار سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں، سری لنکا کی طرف سے کمار سنگاکارا 13975 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی