کراچی کو کسی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،چیئرمین پی سی بی

کراچی کو کسی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،چیئرمین پی سی بی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگرچہ بورڈ کا ہیڈکوارٹر لاہور میں ہے لیکن کراچی کو کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کراچی نے انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کی اور اس شہر کے لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ کھلے دل کے مالک اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کی مدد کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیل کے عروج کیلئے پاکستانی عوام کی مدد بھی شامل حال رہی۔

جبکہ افواج پاکستان کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے امن قائم کیا جس کی بدولت ملک کے کئی شہروں میں کرکٹ کھیلنا ممکن ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی