سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کولمبو میں ہوگا

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کولمبو میں ہوگا

کولمبو (این این آئی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 12 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے جو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق مہمان ٹیم کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ٗ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں جبکہ تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی تاہم میزبان ٹیم نے چوتھے میچ میں پروٹیز کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی