پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کیا جارہا ہے،فرنچائزکو 52لاکھ ڈالرز میں خریدنے والی کمپنی نے پہلے سال میں ناکامی اور دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے، اکاو نٹ ضبطی کے بعد اپنے شیئر لاہور کے ایک مشہور بلڈر کو فروخت کرنے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے قبل ملتان چھ میں سے پہلی فرنچائز ہوگی جو اپنے شیئر فروخت کررہی ہے،اب اس فرنچائز کو نئے مالکان چلائیں گے۔فروری میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2019میں ایک اور ٹیم کا اضافہ ہوجائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم افسر نے تصدیق کی کہ مالکان اپنے شیئرز گوہر اعجاز نامی بزنس مین کو فروخت کررہے ہیں تاہم ابھی اس گروپ کو شیئر فروخت کرنے کے لئے ہم سے باضابطہ رابطہ کرنا ہے اور اس کیلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دینا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی