عمران نذیر کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

عمران نذیر کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

لاہو(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنرعمران نذیر نے اپنا آخری میچ 2012 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں سے لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی