انڈر 19ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ‘ سیمی فائنل میں اسلام آباد کی جیت

انڈر 19ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ‘ سیمی فائنل میں اسلام آباد کی جیت

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے پنجاب کو 6۔0سے شکست دے دی، ایشال نے 3، ایمان فیاض نے 2گول کئے۔ماڈل ٹاؤن اکیڈمی فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹیم نے ابتدا میں ہی حریف پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے،ایمل نے کھیل کے 10ویں منٹ میں ہی گول داغ کر فاتح سائیڈ کا کھاتہ کھول دیا،ایشال نے صرف 3منٹ بعد ہی برتری دگنا کردی،پنجاب کے دفاعی کھیل نے حریف فارورڈز کی مزید کوئی کوشش کامیاب نہ ہونے دی،بالآخر پہلا ہاف ختم ہونے سے چند لمحے قبل ایشال نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول سکور کردیا،وقفے کے بعد ایمان فیاض نے 49ویں منٹ میں کامیاب کوشش سے پنجاب کا خسارہ بڑھایا،57ویں منٹ میں ایشال نے ایک اور گول سکور کیا،کھیل ختم ہونے سے قبل انجری ٹائم میں ایمان فیاض نے ایک اور گول داغ دیا۔ شائیقین کھیل کی اسلام آباد کی ٹیم کو دل کھول کر داد، دوسرا سیمی فائنل آج(جمعہ) سٹی سکول گراؤنڈ میں ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی اور گلگت بلتستان ٹیم کے مابین 4:30پر کھیلا جائے گا

مزید : کھیل اور کھلاڑی