گھر کا کھیل14 سال بعد بالآخر واپس آگیا

گھر کا کھیل14 سال بعد بالآخر واپس آگیا
گھر کا کھیل14 سال بعد بالآخر واپس آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر آید درست آید،بالآخر 14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو پاکستان پر رحم آگیا او ر اس نے وہ کردکھایا جس کو اگر معجزہ کہا جائے تو شائد غلط نہ ہوگا او ر پاکستان میں طویل عرصہ بعد انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کی میزبانی کے اعلان نے شائقین ہاکی کو حیران کردیا اور پاکستان اوپن سیریز کی میزبانی سونپ دی ایونٹ کا انعقاد 22 ستمبر سے 30 ستمبر تک لاہور میں ہوگا اس سے قبل پاکستان میں آخری مرتبہ 2004 میں چیمپنئز ٹرافی کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحا ل کے پیش نظر انٹرنیشنل ہاکی کے دروازے بند کردئیے گئے اور کئی ایسے ٹورنامنٹس جن کا انعقاد پاکستان میں شیڈول تھا ان کو بھی منسوخ کردیا گیا جس سے پاکستان میں اس کھیل کو ناقابل تلافی نقصان ہوا او راس کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا اب ایک مرتبہ دو بارہ پاکستان میں اس کے قومی کھیل کی واپسی ہوئی ہے اور امید ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے جس میں پاکستان سمیت عمان،بنگلہ دیش،ترکی،قازقستان،چین اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی بھرپور فوائد حاصل ہوں گے اور اس کیلئے ایسے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے جو مثالی ہوں گے اور اس سے متاثر ہوکر مستقبل میں انٹرنیشنل ہاکی کے پاکستان پر دروازے ہمیشہ کے لئے کھل جائیں گے اس وقت جب پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد بہت ضروری تھی آئی ایچ ایف کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کا بھرپور خیر مقدم کرنے کی ضرورت ہے اور اس فیصلہ سے پاکستان میں ہاکی کی رونقیں بحال ہوجائیں گی اور شائقین ہاکی جو ایک طویل عرصہ سے اس کھیل سے محظوظ نہیں ہورہے تھے وہ بھی اپنے سٹیڈیم میں اپنے ملک کی ٹیم کوکھیلتے ہوئے دیکھنے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ نوید عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو پاکستان اور پاکستان ہاکی کے لئے ایک سنہرا باب قرارا دیا ایشین گیمز کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں پاکستان کی ہاکی ٹیم کیلئے بھی یہ خوشخبری ہے کہ وہ اپنے ملک میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے اور یقینی طور پر ان کی کارکردگی پربھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے پاکستان میں ہاکی سے پیار کرنے والوں کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ہمیں ایک موقع دیا گیا اور ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور اس کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن بھرپور انتظامات کرے گی دوسری جانب شائقین ہاکی نے بھی اس فیصلہ کا خیر مقدم کیااور کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور امید ہے کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیمیں متواتر آئیں گی جس سے ہمارے سٹٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی جو وقت کی اہم ضرورت ہے مگر اب ایسے انتظامات کی کرنے کی ضرورت ہے کہ اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاۂیے اور مثالی انتظامات کرکے مہمان کھلاڑیوں کے دل جیت کر مستقبل میں اسی طرح دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی جاسکتی ہے ۔

مزید :

رائے -کالم -