عراق میں حکومت سازی کیلئے بحر ان سنگین ہوگیا ، مقتدیٰ الصدر کی مذاکرات سے نکلنے کی دھمکی

عراق میں حکومت سازی کیلئے بحر ان سنگین ہوگیا ، مقتدیٰ الصدر کی مذاکرات سے ...
عراق میں حکومت سازی کیلئے بحر ان سنگین ہوگیا ، مقتدیٰ الصدر کی مذاکرات سے نکلنے کی دھمکی

  

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق میں حکومت سازی کے لئے سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ شیعہ رہنما مقتد یٰ الصدر نے مذاکرات سے نکلنے کی دھمکی دیدی ہے ۔

سعودی اخبار کے مطابق عراق میں حکومت سازی کے لئے تین ماہ سے جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے اور حکومت سازی کا سنگین بحران پیداہوگیا ہے ۔ عرامی کی اکثریتی پارٹی کے مقتدیٰ الصدر نے مخلوط حکومت سازی کے لئے نوٹس دیدیا ہے ۔ ان کا کہناہے کہ اگر بغداد حکومت قائم نہ ہوئی تو میں مذاکرات سے نکل جاﺅں گا ۔سعودی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتدیٰ الصدر کی غیر موجودگی سے ایران نواز طاقتوں کو فائدہ پہنچ سکتاہے ۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا