چوری ، دکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں سے محروم

چوری ، دکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں سے محروم

لاہور(خبرنگار) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں مد ثرکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر2ڈاکو2لاکھ 75 ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے-مصطفی آ با دمیں میں قیو م کے گھر سے تین ڈاکو 3 لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،با دامی با غ کے علاقے میں نا صرکے گھر سے دو ڈاکو1 لاکھ50ہزار روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،نو اب ٹاون کے علاقے میں عر فا ن کے گھر سے دو ڈاکو2لاکھ10ہزار اورنیو انا ر کلی میں ڈاکوؤں نے ٰشر یف کی فیملی سے 90ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ،سو ل لا ئنز میں ڈاکوؤں نے عطا سے 85 ہزار اور موبائل فون ،جو ہر ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے بشیر سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،شا د ما ن میں ڈاکوؤں نے رئیس سے 95ہزار ،گلبر گ میں ڈاکوؤں نے ظفر سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، سند ر میں ڈاکوؤں نے عمر سے 65ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔پر انی انا ر کلی اورنو لکھا سے گاڑیاں جبکہ ہر بنس پو رہ ، منا واں، غا لب ما ر کیٹ ،ہڈیارہ، شفیق آباد او رلا ڑ ی اڈہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی