نواب ٹاؤن ، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

نواب ٹاؤن ، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

لاہور (خبرنگار)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں دو افرادکو کرنٹ لگنے سے ایک زخمی جبکہ دوسرا جاں بحق ہوگیا،ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر علی رضا آباد نزد ایم سی بی بینک کے رہائشی وقاص اور نعمان گھر کی بالائی منزل پرالماری چڑھا رہے تھے کہ اچانک قریبی گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی ننگی تاروں سے لگنے پر وقاص زور کے جھٹکے سے گرکر بے ہوش ہوگیاجبکہ نعمان بھی کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے گرگیاان دونوں کو ریسکیو ٹیم کو بلوا کر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے وقاص کے مرنے کی تصدیق کردی اور نعمان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس واقع کی اطلا ع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی