سسرالیوں نے گن پوائنٹ پر طلاق نامہ پر دستخط لیے ، عرفان فریاد لے کر پاکستان پہنچ گیا

سسرالیوں نے گن پوائنٹ پر طلاق نامہ پر دستخط لیے ، عرفان فریاد لے کر پاکستان ...

لاہور(کرائم رپورٹر) میری جان کو خطرہ ہے گن پوائنٹ پر مجھ سے طلاق نامہ پر دستخط لئے گئے ہیں مجھے انصاف فراہم کیا جائے مجھے میری بیوی سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور کے رہائشی محمد عرفان ولد احمد علی نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عرفان نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ میں نے ثمرین گلزار سے پسند کی شادی کی تھی۔ہمارے پاس نکاح نامہ بھی موجود ہے جب کہ سسرال والوں نے ایک دن بہانے سے مجھے اور میری بیوی کو گھر بلایا اور وہاں پر ہم دنوں پر بے تحاشا تشدد کیا ۔ مجھ سے گن پوائنٹ پر طلاق نامہ پر دستخط بھی لئے مجھے اور میری بیوی کو ایک دوسرے سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا اس پر بھی تشدد کرتے ہیں ہم کو بات تک نہیں کرنے دیتے ہیں میں نے اب کورٹ میں کیس بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ میری اور میری بیوی کی جان کو خطرہ ہے میں ایک غریب آدمی ہوں ہم نے پسند کی شادی کی ہے سب قانونی کاغذات میرے پاس موجود ہیں بس سسرال والوں کی پسند نہیں ہے۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور میری بیوی کو میرے حوالے کروایا جائے جھوٹ اور بے بنیاد مقدمات جو صرف گن پوائنٹ پر بنائے گئے ہیں فوری طور پر ختم کیا جائے۔

مزید : علاقائی