کمپیوٹرز درآمد فراڈ کیس ،ملزم 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کمپیوٹرز درآمد فراڈ کیس ،ملزم 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(نامہ نگار )احتساب عدالت نے کمپیوٹرز درآمد کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم رضوان ممتاز کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے ۔ نیب حکام نے ملزم رضوان ممتاز کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ کے لئے گزشتہ روزاحتساب عدالت میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم 2015 ء سے مفرور تھا ،اب اسے شیخوپورہ سے گرفتار کیاگیاہے ،اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان الماس نبی اور خرم شہزاد تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں،ملزمان کے خلاف 2015 ء میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ،مرکزی ملزم رضوان ممتاز نے عوام سے 9.8 ملین روپے بٹور نے کا الزام ہے ، ملزم کمپیوٹرز کے سپیئرپارٹس کی درآمدکے مد میں عوام سے خطیر رقوم بٹورتا رہا،مگر ان کو نہ کمپیوٹر سپیئر پارٹس ملے اورنہ ہی رقم واپس دی گئی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ،ملزم کودوبارہ 23 اگست کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی